پنجاب حکومت کا صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

226

لاہور: پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے،  لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب،اعلیٰ سول و عسکری حکام کی اجلاس میں شرکت، کورونا سےبچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر غور کیا گیا۔

 صوبائی وزیر برائے صحت پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر سے بچنے کے لیے  شہروں کےداخلی اور خارجی راستوں پر  چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے،چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں،شہری کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں،عوام عید سادگی سے منائیں،احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔