کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف پابندی پر نظر ثانی کا معاملہ، کمیٹی کے قیام کی سمری وزیر اعظم کو ارسال

513

اسلام آباد: کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی پر نظر ثانی کا معاملہ،وزارت داخلہ نے نظر ثانی درخواست سننے کے لیے کمیٹی کے قیام کی سمری وزیر اعظم آفس کو ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی تشکیل کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے کمیٹی کے لیے تین نام تجویز کردئیے ، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ محمد ایوب چودھری ،جوائنٹ سیکریٹری داخلہ محمد رمضان ،وزارت قانون کے جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد مغل شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی کی اپیل پر نظر ثانی کا آغاز کرے گی۔