سعودی عرب میں چاند 12مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ فلکیاتی

209

ریاض: سعودی عرب میں جدہ فلکیاتی انجمن نے کہا ہےکہ اس مرتبہ رمضان کے پورے 30 روزے ہونگے اور عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آنے  کے امکانات ہے جبکہ منگل گیارہ مئی 29 رمضان کو کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا۔

بین الاقوامی میڈیا  کے مطابق فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاھرۃ نے بیان میں کہاہےکہ منگل گیارہ مئی 29 رمضان  کو مکہ مکرمہ کے آسمان سے چاند سورج غروب ہونے سے قبل ہی چھپ جائے گا جبکہ عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

ماہر فلکیاتی کے مطابق  مکہ مکرمہ میں منگل گیارہ مئی کو چاند  6 بجکر  39 منٹ پر ڈوب جائے گا، اس کے بارہ منٹ بعد  6 بجکر 51 منٹ پر سورج غروب ہوگا لہذا منگل کی شام کو عید کی چاند کی رویت ناممکن ہوگی۔

ابوزاھرۃ نے کہاکہ  بدھ بارہ مئی 30 رمضان کی شام کو سورج مکہ کے مطلع پر 6 بجکر 52 منٹ پر غروب ہوگا اور اس وقت چاند 7 ڈگری کی بلندی پر نمودار ہوگا جبکہ چاند 7 بجکر 30 منٹ پر غروب ہوگا جسے سورج چھپنے کے 38 منٹ تک دیکھا جاسکے گا، یہ اس صورت میں ممکن ہوگا جب موسمی حالات ٹھیک ہوں گے۔

واضح رہے جدہ کی فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے اپنا بیان میں مزید کہا کہ سعودی عرب میں عید الفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

دوسری جانب کنگ عبدالعزیز اکیڈمی کا کہنا ہے کہ شاہ سعود نے فلکیاتی علوم کے فروغ اور جدید سائنس سے استفادے کی حوصلہ افزائی کے لیے رصد گاہ کے قیام کی درخواست منظور کرلی تھی اور انہوں نے وزارت خزانہ کو حکم دیا تھا کہ مکہ مکرمہ میں جبل ابو قبیس کی چوٹی پر رصدگاہ قائم کی جائے۔