حریت رہنما کی بھارتی جیل میں شہادت پر پاکستان کا ردعمل

361

اسلام آباد: پاکستان نے تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین  محمداشرف صحرائی کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی کارنگ دینایواین چارٹرکی ‏خلاف ورزی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اشرف صحرائی کے انتقال پر افسوس ہے، بھارتی جیل میں قید کشمیریوں کو کورونا وائرس کی بھی اطلاعات ہیں ، جنہیں فوری امداد ملنی چاہیے۔

خیال رہے کہ  تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین  محمداشرف صحرائی 77سال کی عمر میں بھارتی قید میں انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں کورٹ بلوال جیل میں اسیرحریت رہنما علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے،مرحوم سانس کی تکلیف سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے بروقت طبی امدا نہ ملنے پر انتقال کرگئے۔

حریت رہنما کی بیماری کی اطلاع اہل خانہ سے چھپائی گئی،محمد اشرف صحرائی زندگی بھر سید علی گیلانی کےنائب کے طور پر کام کرتے رہے اور جماعت اسلامی کے رکن بھی رہے۔

واضح رہے کہ محمد اشرف صحرائی 5 اگست 2019 کے بعد سے جیل میں تھے، 12 جولائی 2020 کو جموں کے ادھم پور جیل منتقل کردیے گئے تھے۔