‘ممتا بنرجی تیسری بار مغربی بنگال کی وزیراعلی منتخب’

487

نئی دہلی: بھارت میں ٹی ایم سی سربراہ ممتابنرجی نے ریاست مغربی بنگال کے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف اٹھالیا جبکہ گورنر جگدیپ دھنکر نے ممتا بنرجی سے حلف لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کو دن پونے گیارے بجے تیسری مرتبہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا جبکہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے حلف برداری تقریب کو بہت ہی سادگی کے ساتھ انجام دیا گیا۔

خیال رہے  کورونا کی وجہ سے ممتا بنرجی نے اکیلے ہی حلف لیا، اس دوران ان کے ساتھ کسی بھی وزیر نے حلف نہیں لیا۔

واضح رہے بمان بنرجی تیسری مرتبہ کے لیے اسپیکر کے عہدے کے لیے منتخب کیے گئے ہیں جبکہ اراکین اسمبلی چھ مئی کو حلف لیں گے۔

یادرہے دو مئی کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں ٹی ایم سی کو 213 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی جبکہ بی جے پی 77، لفٹ اور دیگر کو 1۔1 سیٹ ملی ہے۔