جعلی لائسنس؛ سول ایوی ایشن کو مقدمات کی بھرپوری پیروی کا حکم

344

سپریم کورٹ نے پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق سول ایوی ایشن کو مقدمات کی بھرپور پیروی کا حکم دےدیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں کورونا وائرس ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران وکیل سول ایوی ایشن ہوئے اور بتایا کہ امتحانات کیلئےسول ایوی ایشن کے ملازمین کو پیسے بھی دیے گئے جعلی لائسنس کیلئے دیے گئے پیسے کی منی لانڈرنگ بھی ہوئی۔

 وکیل نے کہا کہ پائلٹس نے امتحانات میں اپنی جگہ کسی اور کو بٹھایا تھا،  جعلی لائسنس والے پائلٹس کے خلاف مقدمات درج ہوچکے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ تمام ملزمان عدالتوں سے باعزت بری ہوجائیں گے، شواہد نہ ہونے پر 90 فیصد ملزمان بری ہوجاتے ہیں آپ کو ٹرائل کورٹ کیلئے گواہ ملیں گے نہ ہی شواہد۔

وکیل نے بتایا کہ ملزمان سےمتعلق منی ٹریل بھی مل چکی ہے،  عبوری چالان جمع ہوچکا، گواہان بھی موجود ہیں، پائلٹس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پرملک کی بدنامی ہوئی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عالمی سطح پر کیا ہوتا ہے عدالت کو اس سے سروکار نہیں، عدالتیں صرف فائل دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں۔

عدالت نے سول ایوی ایشن کو مقدمات کی بھرپور پیروی کا حکم دیتے ہوئے  ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب۔