ملک میں یومیہ ویکسین لگنے کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز

296

ملک میں یومیہ کورونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگنے کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ یومیہ ویکسین لگانے کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ گئی۔ اب تک رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرچکی۔

اسد عمر نے کہا کہ 40 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد جلد رجسٹریشن کرائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کے رجسٹریشن کرانے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور حفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔