ملک میں کورونا کے مزید 119 مریض انتقال کر گئے

254

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 119 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 119 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 113 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 636 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 480 ہے۔ اب تک 7 لاکھ 38 ہزار 727 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 616 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 41 ہزار 634 ہے۔ صوبے میں 8 ہزار 741 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 60 ہزار 241 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 643 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 568 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 687 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 66 ہزار 388 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 99 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 76 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 466 اموات اور 1 لاکھ 6 ہزار 557 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار 696 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 577 ہے۔ اسلام آباد میں 698 اموات ہوچکیں۔ 64 ہزار 421 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 776 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 387 ہے۔ صوبے میں 239 اموات ہوچکیں۔ 21 ہزار 150 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 465 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 118 ہے۔ آزاد کشمیر میں 491 اموات ہوچکیں۔ 14 ہزار 856 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 341 جب کہ فعال کیسز 120 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 114 مریض صحت یاب ہوئے۔