برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے مقدمہ قتل میں 2 ملزمان نامزد

62

لاہور ( آن لائن )لاہور کے ڈیفنس فیز فائیو میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مدعی مقدمے کا کہنا ہے کہ ماہرہ ذوالفقار کو اس کے دوستوں ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ نے قتل کیا ہے نامزد ملزمان مقتولہ ماہرہ ذوالفقار سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ماہرہ ذوالفقار کے پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماہرہ کی گردن کے نزدیک گولی لگی ہے۔دو ماہ قبل برطانیہ سے آنے والی ماہرہ ڈیفنس میں اپنی دوست کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔گزشتہ روز ملازمہ صفائی کے لیے کمرے میں داخل ہوئی تو ماہرہ کی لاش بیڈ پر پڑی تھی۔