توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے تاپی منصوبہ اہم ہے،حماد اظہر

204

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے تاپی منصوبہ اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکمانستان کے سفیر سے ایک ملاقات میں بات چیت کے دوران کیا ۔ ملاقات میں معاون خصوصی پاور و پٹرولیم تابش گوہر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حماد اظہر نے کہا ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے تاپی منصوبہ اہم ہے، تاپی منصوبے میں گیس ترسیل معاہدے تمام شریک ممالک کے باہمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ترکمانستان سفیرنے کہاتاپی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے تمام شریک ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں امید ہے تاپی منصوبے کی سیکورٹی کے معاملات جلد طے پا جا ئیں گے۔