پیپلزپارٹی بھی پی ٹی آئی سے کم نہ نکلی،عظمیٰ بخاری

137

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر معذور بچہ بیٹھا جو تین سال بعد بھی چل نہیں سکا۔اس حکومت میں عمران خان کا فوٹوگرافر صرف قابل تعریف باقی سب نالائق ہیں۔ہم نے این اے 249کا الیکشن دو وفاقی اور ایک صوبائی حکومت کے خلاف لڑا ۔پیپلزپارٹی بھی پی ٹی آئی سے کم نہ نکلی۔ شکر ہے وقت سے پہلے پیپلزپارٹی کا چہرہ سامنے آ گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔