اسلام آباد ہائیکورٹ ،23 وکلا کے لائسنس معطلی حکم میں غیر معینہ مدت تک توسیع

113

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجربنچ نے ہائی کورٹ حملہ کیس میں ملوث وکلا کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کے کیس کی سماعت کی۔23 وکلا کے لائسنس معطلی حکم میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے سینئر وکلا کو بار کے ساتھ بیٹھ کر ملوث وکلا کے نام کی فہرست بنانے کی ہدایت کر دی۔ اس موقع پر صدر بار کا چیف جسٹس سے مکالمہ ہوا کہ آپ بھی بڑے پن کا مظاہرہ کریں ہم معافی مانگتے ہیں اس پر صدر بار فرید کیف نے عدالت کو جواب دیا کہ یہ سب اچانک ہوا ہم سو دفعہ معافی مانگتے ہیں ۔