وزیراعظم غلطیوں کے اعتراف کے بجائے استعفا دیں‘ رانا ثنا اللہ

165

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے ہوسکتا ہے‘ حکومت کا کام انتخابی عمل سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کو ختم کرانا ہوتا ہے۔ کیا فواد چودھری ایسا کرسکتے ہیں‘ پی ڈی ایم متحد ہے‘ کسی جماعت کے جانے سے جدوجہد پر فرق نہیں پڑے گا‘ وزیراعظم صرف غلطیوں کا اعتراف نہ کریں بلکہ مستعفی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرر کے اجلاس کے بعد خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔