منی لانڈرنگ کیس‘ شہباز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

148

اہور (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زاید اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18مئی تک ملتوی کر دی ۔
احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ شہباز شریف کے وکلا کی جانب سے ان کی میڈیکل بنیاد پر حاضری استثنا کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔