پشاور ہائیکورٹ میں 5 ججوں کی تعیناتی کا معاملہ موخر

36

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد خان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، پشاور ہائیکورٹ میں 5 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کا معاملہ موخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر اعتراض اٹھا دیا۔ جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے دوبارہ نام طلب کر لیے ہیں۔ اجلاس میں 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اظہر خان، فضل سبحان اور شاہد خان کے ناموں پر غور ہونا تھا جبکہ 2 وکیلوں سکندر رشید اور خالد رحمان کو پشاور ہائیکورٹ کا جج بنانے پر غور کیا جانا تھا۔