جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی منصور عالم سے والدکے انتقال پر تعزیت

299

راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیرسید عارف شیرازی، جنرل سیکرٹری محمد عثمان آکاش، نائب امرا سید عزیر حامد، سید ارشد فاروق اور دیگررہنمائوں نے جماعت اسلامی کے رکن اور یونین کونسل 13کے کونسلر منصور عالم کے والد کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے منصور عالم کے والد کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ہے۔