اسلام آباد‘ الخدمت کے تحت مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم

271

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر ) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیے گئے، جس میں آٹا، چاول، گھی، دالیں اور دیگر اشیائے خورونوش شامل تھیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر احسان اللہ وقاص تھے۔ احسان اللہ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ہر سال ماہ رمضان میں ملک بھر کے غریب اور مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے کے محروم اور نادار طبقے کو خوشیوں میں شریک کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ لاکھوں ضرورت مندوں کے لیے الخدمت کی مالی مدد کریں۔