حیدرآباد: ایڈیشنل آئی جی کیجانب سے شہریوںمیں ماسک تقسیم

128

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے ایس ڈی پی او سٹی علینہ راجپر کے ہمراہ سندھ الیکٹرک اینڈ ایکو ساو¿نڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسلام نظامی کی دعوت پر 12 ربیع الاول چوک یونٹ نمبر10 ،اللہ والی مسجد چوک یونٹ نمبر 12 اور راجا کی کوٹھی یونٹ نمبر 12 میں شہریوں میں ماسک تقسیم کیے اور کورونا ضابطہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیںاور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔شہری بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں ۔