اسلام آباد ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت مستحقین میں راشن بیگ کی تقسیم

138

۔

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے۔جس میں آٹا، چاول،گھی،دالیں اور دیگر اشیائے خورونوش شامل تھیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص تھے۔سید احسان اللہ وقاص کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک معاشرے کے مستحق افراد کا دکھ درد بانٹنے اورانھیں خوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ہرسال رمضان کے مبارک مہینے میںملک بھر کے غریب اور مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے کے اس محروم اور نادار طبقے کو بھی رمضان کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ تقسیم کے عمل کو منظم طریقے سے چلانے کے لئے علاقے کا سروے کرنے کے بعدپہلے سے ہی مستحق افراد کو کوپن جاری کر دیے گئے تھے۔انہوں نے صاحب ثروت حضرات سے اپیل کی کہ لاکھوں ضرورت مندوں کے راشن کے لیے آگے بڑھیں اور الخدمت کی مالی مدد کریں۔