ٹنڈوآدم ،سڑک حادثے کا فوجی زخمی جوان اسپتال میں دم توڑ گیا

136

 

ٹنڈوآدم(نمائندہ جسارت )کراچی میں روڈ حادثے میں زخمی ہونے والا ٹنڈوآدم کا رہائشی فوجی نوجوان اسپتال میں وفات پا گیا ، فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم احمد آبادمحلہ کا رہائشی فوجی نوجوان 32 سالہ ظفر ولد رحمت اللہ ہاشمی کچھ روز قبل کراچی میں روڈ حادثے میں زخمی ہو گیا تھا اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گیا متوفی کو فوجی اعزاز کے ساتھ ریلوے قبرستان میں تدفین کی گئی متوفی پاک نیوی میں سپاہی تھا ۔دوسری جانب ٹنڈوآدم بی سیکشن تھانے کی حدود احمد آباد کے رہائشی اصغر شاہ کا چودہ سالہ بیٹا شہباز شاہ کواحسان بلوچ، نندو لعل، عبداللہ ڈوگراور سناول ڈوگر نے اغوا کے بعد مبینہ جنسی زیادتی کی بچے کی والدہ مسمات خدیجہ شاہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل میرے بیٹے شہباز شاہ کو چار ملزمان احسان شاہ ، نندو لعل ، عبداللہ ڈوگراور سناول ڈوگر نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے بعد ملزمان ہمیں مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں کہ واقعے کے بارے میں زبان کھولی تو جان سے مار دیں گے جبکہ واقعے کی این سی بی سیکشن تھانے پر درج کروادی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی ہے ہماری جان کو خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اورملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے