کندھکوٹ،وکیل کو جعلی چیک دینے والے ملزم کو سزا

99

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ عدالتی فیصلہ جعلی چیک دینے پر سزا ہوگئی۔فرسٹ اینڈ سول جج کندھکوٹ کی عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی۔ کندھکوٹ کے فاضل جج خالد حسین جتوئی کی عدالت نے ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنا دی۔ملزم محمد مزمل جٹ نے وکیل محمدصادق بنگوار کو 5 لاکھ کا جعلی چیک دیا تھا۔ ملزم پہلے سے ہی 2 مقدمات میں 3 سال قید کی سزا کاٹ چکا ہے اور جعلسازی کا ماہر ماناجاتا ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ اے سیکشن میں مقدمہ درج تھا۔عدالت کی جانب سے سزا کا حکم سنانے کے بعد پولیس نے ملزم کو سینٹرل جیل سکھر منتقل کر دیا۔