ڈاکو اللہ داد مارفانی کے حملے میں وقار کوریجو کی ہلاکت قابل مذمت ہے، ایوب کوریجو

149

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ٹنڈو محمد خان سے تعلق رکھنے والی کوریجو برادری کے درجنوں افراد نے ایوب کوریجو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کوریجو برادری کے رہنما ایوب کوریجو نے کہا کہ جیکب آباد میں بدنام زمانہ ڈاکو اللہ داد مارفانی نے 80 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ہماری برادری کے چیف سردار شعیب خان کوریجو پر قاتلانہ حملہ کیا، جس میں کوریجو برادری کا ایک شخص وقار کوریجو جاں بحق ہوگیا، جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے، جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حملہ آواروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔