پنگریو، زمینی تنازع پر کھوسو برادری کے دو گروہوں میں تصادم، 2 افراد زخمی

97

پنگریو (نمائندہ جسارت) پنگریو کے ملحقہ گائوں صاحب خان کھوسو میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر کھوسو برادری کے متحارب گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں دو افراد میر حسن کھوسو اور عابد کھوسو ڈنڈے لگنے کے باعث زخمی ہوگئے، زخمیوں کو صحت مرکز پنگریو منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد انڈس اسپتال بدین ریفر کردیا گیا، واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا، دونوں گروپوں کے درمیان کافی عرصے سے زرعی زمین کی ملکیت کے معاملے پر تنازع چلا آرہا ہے، جس نے گزشتہ روز تصادم کی صورت اختیار کرلی۔ واقعے کے بعد گائوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔