کھپرو پولیس نے مجھ پر تشدد کیا، حکام کارروائی کریں، وین ڈرائیور

304

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو وین ڈرئیوار پر پولیس کا سخت تشدد، پولیس کیخلاف احتجاج، بھتا دو گاڑی چلائو نہیں تو کھڑی کردو، کھپرو ٹو میرپورخاص وین ڈرئیوار کا کھپرو پولیس کیخلاف احتجاج۔ بھتا دو نہیں تو گاڑی کھڑی کر دو، بھتا نہ دینے پر ڈرئیوار کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔ وین ڈرئیوار بھٹو کنبھر نے کہا کہ کھپرو پولیس نے سخت تشدد کیا اور میری جیب سے 3000 ہزار روپے اور موبائل فون بھی چھین لیا۔ انہوں نے حکام بالا اور ایس ایس پی سانگھڑ سے کارروائی کا مطالبہ کیا کہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔