گرفتار مفتی کفایت اللہ کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل

32

مانسہرہ (اے پی پی) مانسہرہ پولیس نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار مفتی کفایت اللہ کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر لیں۔ مفتی کفایت اللہ کو22روز قبل پولیس نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ قبل ازیں ان کے مقدمے میں تھری ایم پی کی دفعات شامل تھیں۔