سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایم سی سی کی اعزازی ممبر شپ سے نواز دیا گیا

208

لندن(جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایم سی سی کی اعزازی ممبر شپ سے نواز دیا گیا۔ پیر کوسابق کپتان شاہد آفریدی نے میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی طرف سے اعزازی ممبر شپ سرٹیفکیٹ کی تصاویر سماجی رابطہ کے زریعے آگاہ کیا کہ ایم سی سی کی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ حاصل کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ میں دنیا کے سب سے معزز کرکٹ کلب کی طرف سے یہ اعزاز دینے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں اور باہر اس بے مثال کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔