وزیر بلدیات عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں رکاٹ بن گئے

130

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں روکاٹ بن گئے، ڈپٹی کمشنرز سمیت منظور نظرافسران سے تاحال اضافی عہدے واپس نہیں لئے گئے ناہی او پی ایس افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا جبکہ قوائد کے برخلاف دیگر شہروں کے افسران کی کراچی کے بلدیاتی اداروں میں تعیناتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزیوں پر سیاسی سماجی اور مزدور تنظیموں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات کے خلاف توہین عدالت سے نوٹس لے کر سخت کارروائی کی اپیل کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راجا خان بزدار وزیر بلدیات کے قریبی عزیز ہیں، ان کو عہدے سے ہٹایا نہیں جاسکتا، صوبے کے سرکاری اداروں میں عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزیاں کرکے منظور نظر افسران کی تعیناتی پر سیاسی و سماجی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔