اسلامی نظام کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، راشد نسیم

118

کراچی( اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ امت مسلمہ میں اسلامی نظام کے قیام کا مطالبہ آئے روز زور پکڑ رہا ہے ۔ نوجوانوں میں شعائر اسلام کی پیروی کا رجحان بھی مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہا ہے ۔ قرآن وسنت کانظام نہ صرف مسلم دنیا کے مسائل کا حل ہے بلکہ اس سے انسانیت کے دکھوں کاازالہ ہوجائے گا اور دنیا میں پائیدارامن کے قیام کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسجد طہٰ بفرزون کے قریب ایک گرائونڈ میں افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ راشدنسیم کا کہنا تھا کہ مسلم آبادی میں بہت زیادہ تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کہ انتہائی خوش آئند امر ہے ۔ مگر اس سے بھی خوش آئند بات یہ ہے کہ نوجوانوں میں قرآن کو پڑھنے اور سمجھنے کا رجحان بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔