ضلع خضدار میں چیک پوسٹ پر کارروائی‘40 کلو منشیات برآمد

180

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز نے40 کلو منشیات برآمد کر لی۔لیویز کے مطابق کارروائی چککو چیک پوسٹ پر کی گئی جہاں ایک مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی تلاش لی گئی تو خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ چرس کراچی اسمگل کی جا رہی تھی، جسے لیویز نے تحویل میں لیکر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔