پاکستانی تارکین وطن کو مفت کورونا ویکسین لگا رہے ہیں، سفیر بحرین

22

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد نے ملاقات کی۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستانی تارکین وطن نے بحرین کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان کو بحرین کی دوستی پر فخر ہے، پاکستان بحرین کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ بحرین کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن بحرین کی طاقت ہیں، پاکستانی تارکین وطن کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتے ہیں اور انہیںمفت کورونا ویکسین لگا رہے ہیں تاکہ انہیں وباء سے محفوظ رکھ سکیں۔