۔3 برس میں بہترین کام صرف وزیر اعظم کے فوٹو گرافر نے کیا‘ مرتضیٰ وہاب

135

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ حکومت، مشیر قانون ،ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹیڈ سرکار ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لانے میں یکسر ناکام ہوچکی، میرے کپتان ملک میں سب کچھ اچھا نہیں ہے،ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان کی کارکردگی یہ ہے کہ مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ میں پہنچ گئی، ایک سال میں درآمدات میں58فیصد اضافہ ہوا، تبدیلی سرکار کے دور میں ملکی قرضوں میں1200 ارب روپے کا اضافہ ہوا، پچھلے 3 برس میں وفاقی حکومت میں صرف ایک شخص نے بہترین کام کیا ہے اور وہ شخص وزیر اعظم کا فوٹو گرافر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔