جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: زرداری ہائوس کے انچارج کی ضمانت میں توسیع

105

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں زرداری ہاؤس کے انچارج امجد اخلاق کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ دوران سماعت نیب نے جواب جمع کرادیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر دونوں فریقین کو حتمی دلائل کیلیے طلب کرلیا اور عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی۔