لیگی حواری انتخابی اصلاحات کیخلاف نکل آئے‘ فردوس عاشق

101

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہن لیگی حواری انتخابی اصلاحات کے خلاف نکل آئے‘ معاشرے میں جزا و سزا نہ ہو تو کمزور طاقتور کے ہاتھوں یرغمال بن جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو برکت مارکیٹ گارڈن ٹائون میں قائم رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیا ضروریہ کی طلب و رسد، قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے1201 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں‘ حکومت اور ضلعی انتظامیہ گاڑی کے دو پہیے ہیں‘حکومتی کوششیں اس وقت تک رنگ نہیں لاسکتیں جب تک بیوروکریسی ان پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بناتی ۔