عدالت عظمیٰ: کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی

183

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں کورونا ازخود نوٹس کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔ اٹارنی جنرل، چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز، چیف سیکرٹریز سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔ جسٹس مشیر عالم اور مظہر عالم بینچ کا حصہ ہوں گے۔ عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کردیا تھا۔ جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کی عدم دستیابی پر بینچ تبدیل کیا گیا ہے۔ دونوں ججز رواں ہفتے لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔