پاک ایران ریلوے ٹریک معطل

23

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)پاک ایران ریلوے ٹریک معطل ، توزگی کے علاقے میں50 کلو میٹر کے حصے میں مختلف جگہوں پر ٹریک کو پانی نے متاثر کردیا ہے ۔ گزشتہ روز شدید ژالہ باری کے بعد سیلابی ریلے نے پاک ایران ریلوے ٹریک کو توزگی کے مقام پر شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار کرکے بری طرح متاثر کردیا۔ ٹریک کے بحالی کا کام شروع کردیا گیا، ریلوے حکام کے مطابق پاک ایران ریل سروسز کو بحال کرنے میں3 سے4 دن لگ سکتے ہیں۔