خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

133

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،جس میں ذرائع آمدن سے زیادہ کے اثاثے بنانے کے الزام میں رہا کرنے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے نیب کو جواب کی نقول عدالت عالیہ کے بینچ کے 2 ارکان کو فراہم کرنے کا حکم دیا اور باور کرایا کہ نیب کے جواب کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھے گی،2رکنی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔