امریکا نے ڈیفنڈر یورپ 21 فوجی مشقیں شروع کر دیں

196

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے 26 یورپی ممالک کے ساتھ اور 28 ہزار فوجیوں کی شرکت سے ڈیفینڈر یورپ 21 فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ کربی نے کہا ہے کہ ڈیفینڈر یورپ مشقوں کی تیاریاں ماہِ مارچ سے جاری تھیں۔ مشقیں شروع ہو گئی ہیں اور جون تک جاری رہیں گی۔ کربی نے کہا ہے کہ مشقیں البانیا میں شروع ہوئی ہیں۔