جدید تکنیک کے ذریعے حجر اسود کی نئی تصاویر

240
مکہ مکرمہ: جدید تکنیک کے ذریعے بنائی گئیں حجر اسود کی تصاویر

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ادارہ مور حرمین شریفین نے تصویر اتارنے کی جدید ترین تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے حجر اسود کو اس کی انتہائی بنیادی تفصیل کے ساتھ پہلی بار پیش کردیا۔ تاہم فوکس اسٹیک پینوراما تکنیک کے استعمال سے حجر اسود زیادہ مختلف زاویوں سے زیادہ واضح اور نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ منفرد ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے حجر اسود کی پیش کردہ تصاویر اتارنے میں 7 گھنٹوں کا وقت صرف ہوا۔ اس مدت کے دوران اس مقدس پتھر کی 1050 تصاویر اتاری گئیں۔