جرمنی: افغانوں کو وطن واپس لے جانے والی فلائٹ منسوخ

59

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بدری کے لیے کابل جانے والی فلائٹ کو لوجسٹک وجوہات کے سبب مؤخر کیا گیا ہے، جب کہ انسانی حقوق تنظیمیں مہاجرین کی ملک بدری کو مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ برلن میں اعلیٰ حکام نے بتایا کہ جرمن حکومت نے تارکین وطن کو افغانستان واپس بھیجنے کے لیے مقرر پرواز کو منسوخ کر دیا ہے، جسے منگل کے روز روانہ ہونا تھا۔ وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کی ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک بدری کے ان اقدامات کو لوجسٹک مسائل کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔