ایران میں اعلیٰ سوئس سفارت کار ٹاور سے گر کرہلاک

93

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں قائم سوئس سفارت خانے کی ایک سینئر خاتون سفارت کار تہران میں ایک بلند عمارت سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ ہلاک ہونے والی سفارت کار تہران میں واشنگٹن کے مفادات کی نگران تھی۔ یہ حادثہ تہران میں کامرانیہ کے مقام پر پیش آیا۔ ایران میں ایمرجنسی امور کے ترجمان مجتبیٰ خالدی نے بتایا کہ کامرانیہ کے مقام پر ایک بلند عمارت کی چھت سے ایک 50 سالہ خاتون گرگئی۔