مارک سیلبی نے چوتھی بار ورلڈا سنوکر چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

175

لندن(جسارت نیوز) انگلینڈ کے مارک سیلبی نے 2021 ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ جیت لی۔ فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے ہم وطن حریف شان مورفی کو 15-18 سے ہرا کر چوتھی بار یہ ایونٹ اپنے نام کیا۔ ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ کا فائنل کرو سبیل تھیٹر، شیفیلڈ میں کھیلا گیا جس میں عالمی نمبر 4 انگلینڈ کے مارک سیلبی نے عالمی نمبر 7ہم وطن حریف شان مورفی کو بیسٹ آف 35 فریمز میں سخت مقابلے کے بعد 15-18 سے شکست دی اور چوتھی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل وہ 2014 ، 2016 اور 2017 میں یہ ایونٹ جیت چکے ہیں۔ 37سالہ سیلبی اب تک 20 رینکنگ ٹورنامنٹس جیت چکے ہیں۔