ایشلی بارٹی نے میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

283

میڈرڈ(جسارت نیوز)ایشلی بارٹی نے ایگا شیوتک پولینڈ، پیترا کویتوا نے ویرونیکا کدرمتووا، پائولا بادوسا نے ایناستیجا سیوستوا، بلینڈا بنچچ نے انس جابر کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن ویمن سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں جاری ہیں۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی نے پولینڈ کی ایگا شیوتک کوا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا اسکور 5-7 اور 4-6 رہا۔ جمہوریہ چیک کی پیترا کویتوا نے روس کی ویرونیکا کدرمتووا کو سخت مقابلے بعد 3-6 ، 6-4 اور 4-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کیا۔ اسپین کی پائولا بادوسا نے لٹویا کی ایناستیجا سیوستوا کے خلاف 7-6 ، 6-7 اور 0-6سے کامیابی حاصل کی۔ سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بنچچ کو تیونس کی انس جابر کے خلاف واک اوور مل گیا۔ انس جابر دوسرے سیٹ میں فٹنس مسائل کا شکار ہو گئیں اورا نہیں میچ سے دستبردار ہونا پڑا۔