پاکستان کی زمبابوے کے خلاف سب سے بڑی کامیابی

199

ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ایک اننگز اور 116رنز سے کامیابی حاصل کی جو زمبابوے کے خلاف پاکستان کی سب سے بڑی جیت تھی۔ زمبابوے نے اس ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے59.1 اوور میں176 رنز بنائے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز133 اوور میں426رنز بناکر پہلی اننگز کی بنیاد پر293 رنز کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ دوسری اننگز میں زمبابوے کے سبھی کھلاڑی46.2 اوور میں134 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے جسکی وجہ سے اسے ایک اننگز اور116رنز سے شکست ہوئی۔
یہ دوسرا موقع تھا جب پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ میچوں میں ایک اننگز کے فرق سے جیت حاصل کی۔ اس سے پہلے اسی میدان پر1995میں ہوئے ٹیسٹ میںزمبابوے نے ایک اننگز اور 64رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے زمبابوے نے اپنی پہلی اننگز 165 اوور میں چار وکٹ پر 544 رنز بناکر ڈکلیر کردی تھی۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں124 اوور میں322 رنز بنائے تھے۔ فالوآن کے بعد پاکستان کے سبھی کھلاڑی62 اوور میں158 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جسکی وجہ سے اسے ایک اننگز اور64 رنز سے شکست ہوئی۔
پاکستان کی زمبابوے کے خلاف اس سے پہلے سب سے بڑی جیت 10 وکٹ کی تھی جو اس نے دو مرتبہ حاصل کی تھی۔ پہلی مرتبہ پاکستان نے اکتوبر 1996 میں فیصل آؓباد میں دس وکٹ سے جیت حاصل کی تھی جبکہ نومبر 2002 میں وہ بلاوایو میں دس وکٹ سے کامیاب رہی تھی۔
فیصل آؓباد میں اکتوبر 1996 میں میں ہوئے ٹیسٹمیں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے57.5 اوور میں133 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں79.1 اوور میں267 رنز بنائے تھے۔ زمبابوے کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگزمیں57.4 اوور میں پورے 200رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کیلیے67 رن درکار تھے۔ اس نے کسی نقصان کے بغیر18.5 اوور میں69رنز بناکر میچ میں دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی۔
بلاوایو میں نومبرمیں ہوئے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے زمبابوے نے71.5 اوور میں178 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 131.3 اوور میں403 رنز بنائے تھے۔دوسری اننگز میں زمبابوے نے91.2 اوور میں281 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلیے 57 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے8.3 اوور میں کسی نقصان کے بغیر57 رنز بناکر میچ دو وکٹ سے جیتا تھا۔
پاکستان سے باہر پاکستان280 ٹیسٹ میچوں میں جو81 کامیابیاں حاصل کی ہیں اس میں سے43 اس نے ایک اننگز کے فرق سے حاصل کی ہے۔ اس نے پاکستان سے باہر سب سے بڑی کامیابی انگلینڈکے خلاف حاصل کی ہے۔لارڈز میںاگست 2010 میں ہوئے ٹیسٹ میں اس نے ایک اننگز اور 225 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔