پیترا مارتچ اور شیلبی راجرز میڈرڈ اوپن ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں داخل

317

پیترا مارتچ اور شیلبی راجرز میڈرڈ اوپن ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں داخلمیڈرڈ(جسارت نیوز)پیترا مارتچ اور شیلبی راجرز نے میڈرڈ اوپن ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں جاری ہیں۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کروشیا کی پیترا مارتچ اور امریکا کی شیلبی راجرز نے یوکرین کی نادیہ کچنوک اور رومانیہ کی رالوکا اولارو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا اسکور 1-6اور 4-6رہا۔ روس کی ایناستاسیا پاولو چینکووا اور لٹویا کی جلینا اوسٹپنیکو نے بلجیم کی الیز مارٹینز اور چائنیز تائپے کی سو وے شے کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 6-4 اور 9-11 سے ہرا دیا۔