بن قاسم پاور اسٹیشن۱۱۱- 650 ملین امریکی ڈالرز کا منصوبہ ہے

232
گورنر سندھ بن قاسم پاور اسٹیشن III- کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گورنرسندھ، عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور اسٹیشنIII- (بی کیو پی ایس-III) کا دورہ کیا اور کراچی کے لیے بجلی کے نیٹ ورک میں حالیہ اضافے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دورے کے بعد گورنر سندھ اور کے الیکٹرک کی سینئر لیڈ رشپ کے درمیان ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کے الیکٹرک نے رمضان اور موسم گرما 2021ء کے حوالے سے کمپنی کی تیاری کے بارے میں اپ ڈیٹ دیا۔ بن قاسم پاور اسٹیشنIII- 650 ملین امریکی ڈالرز کا منصوبہ ہے جس سے کے الیکٹرک کے جنریشن نیٹ ورک کی موجودہ گنجائش میں 900MW کا اضافہ ہو گا۔یہ میگا پروجیکٹ معروف انجینئرنگ اداروں کے در میان قریبی تعاون کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے، جو کراچی کو بااختیار بنانے کے مشترکہ ویژن کے حصول کیلئے کے الیکٹرک کے ساتھ کام کررہی ہیں۔اس پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور 450MW کے پہلے یونٹ کی تعمیر کا 70فیصد سے زائدکام مکمل ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ یہ پلانٹ اگلے 5سے 6ہفتوں میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔