سڑکو ں کی تباہی پر حکومت کی خامو شی لمحہ فکر یہ ہے‘گڈزٹرانسپورٹرز

218

لاہور(کامرس ڈیسک ) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمد نعیم شاہ نے کہا ہے کہ سڑکو ں کی تباہی پر حکومت کی خامو شی لمحہ فکر یہ ہے، ایسا لگ رہاہے ملک میں حکومت نام کی کو ئی چیز نہیں ،ہرمحکمے پر ما فیا کے فیصلے سر چڑ ھ کر بو ل رہے ہیں، عملی طور پر حکومت کی کہیں ر ٹ قا ئم نہیں ہے حکومت خواب غفلت سے کب بیدا ہو گی۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،نعیم احمدشاہ،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ خان صاحب آپ کی گڈ گورننس کی حالت یہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملکی مفاد میں اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل لوڈ قانون پر سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کروانے کا تفصیلی آرڈر جاری کیا مگر اس آرڈر کو معمولی کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر ردی کی نظر کر دیا گیا۔کیا یہ ہے آپ کے دور حکومت میں عدالتی فیصلوں کا احترام۔اگر آپ شاہی زندگی سے نکل کر موٹروے کے علاوہ دیگر قومی شاہراہوں پر سفر کریں تو پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ عام عوام ٹوٹی پھوٹی شاہراہوں پر کس طرح سفر کرنے پر مجبور ہیں۔