پھلوں اور سبزیوں کیلیے مختص پلاٹ پر بینک کے قیام کی اجازت

199

کراچی(کامرس رپورٹر)سبزی منڈی میںمارکیٹ کمیٹی کی مبینہ بے ضابطگیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اور نئی واردات میںفروٹ سیکشن میںپھلوں و سبزیوں کے کاروبار کیلئے مختص پلاٹ پر غیر قانونی طور پر بینک کے قیام کی اجازت دیدی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائیوے پر قائم نئی سبزی منڈی میںمارکیٹ کمیٹی کی جانب سے فروٹ سیکشن کے بلاک سی سیون ایف میںپلاٹ نمبر11پر ایک نجی بینک کے قیام کی اجازت دی گئی ہے جو کہ خلاف ضابطہ اور قوانین کے برعکس ہے ۔اس ضمن میںذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی نے مبینہ طور پر رشوت وصولی کے بعد نجی بینک کو پھلوں و سبزیوں کی خرید و فروخت کیلئے مختص پلاٹ پر تعمیرات کی اجازت دی ہے جس کے بعد نجی بینک کی انتظامیہ نے تیزی سے تعمیراتی سرگرمیاں شروع کردی ہیں،سبزی منڈ ی کے ذرائع نے اس ضمن میں مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی ماضی میںاسی پلاٹ پر نجی بینک کے قیام کیلئے تعمیرات شروع کی گئیں تھیںجو بعد ازاں نامعلوم وجوہات کی بناء پر روک دی گئی تھیں۔