اسپینش لا لیگا، ایتھلیٹک بلبائونے سیویلیا کو 1-0سے ہرا دیا

145

میڈرڈ(جسارت نیوز) اسپینش لا لیگا میں ایتھلیٹک بلبائو نے سیویلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے ایناکی ولیمز نے آخری لمحات میں گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں جاری ہے۔ منگل کو رامون سانچز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ایتھلیٹک بلبائو نے سیویلیا کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ 89ویں منٹ تک برابر رہا تاہم ایتھلیٹک بلبائو کے اسٹرائیکر ایناکی ولیمز نے آخری منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو ناقابل توقع فتح دلا دی۔ اس جیت کے بعد بلبائو کی ٹیم 45 پوائنٹس کے ساتھ9ویں نمبر پر آگئی ہے۔