حکومت طویل چھٹیوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، دانش خان

177

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان لید رگارمنٹس مینوفیکچرراینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن(پلگمیا)کے چیئرمین دانش خان نے عید پر ہونے والی تعطیلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی موجودہ خطرناک صورتحال اور لاک ڈاؤن کے باعث تاجر وصنعتکار شدید معاشی بد حالی کا شکار ہوجائیں گے،لہذا عید کی منظور شدہ تعطیلات کے نوٹیفیکیشن پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے محدود کیاجائے تاکہ ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتی شعبہ کی پیداواری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور برآمد کنندگان کے آرڈر بروقت تکمیل کو پہنچ سکیں۔ دانش خان نے کہا کہ موجودہ خطرناک وباء کورونا کے با عث حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی ایس او پیش پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہیں۔ دانش خان نے وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے صنعتوں کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔