کھلاڑی کورونا کا شکار ، انڈین پریمیئر لیگ عالمی دبائو پر ملتوی

224

دہلی(سید وزیرعلی قادری)عالمی دبائو اور بھارت میں سنگین کورونا وبا کے باعث ہلاکتوں سمیت تیزی سے وبا کے پھیلنے کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا ۔ پیر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے2 کھلاڑیوں ورون چکرورتی اور سندیپ واریئر میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ2 دونوں میں4 کھلاڑیوں اور3 اسٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے آئی پی ایل کے بقیہ میچز کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ نئی تاریخوں اور مقام کے حوالے سے جلد اعلان متوقع ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کی جانب سے چند روز قبل دعوی کیا گیا تھا کہ آئی پی ایل کیلئے تیار کردہ بائیو سکیور ببل دنیا کا محفوظ ترین مقام ہے، وہاں پر کورونا کا گھسنا محال ہے اسی لیے اس کو کسی صورت ملتوی نہیں کیا جائے گا ۔ تاہم دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے مسلسل دبائو کی وجہ سے بالاخر بھارتی کرکٹ بورڈ نے جاری پی ایس ایل کو ملتوی کردیا جس پر کرکٹ کے حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنی ہٹ دہرمی کا مظاہرہ کرتے ہویے اس فیصلے کے نفاذ میں بہت دیر کردی۔ دوسری طرف بھارت میں کورونا کے باعث فضائی پابندیوں کی وجہ سے ایف آئی ایچ نے بھی اس کے پروہاکی لیگ کے میچز ملتوی کردیے جو 8اور 9مئی شیڈول تھے، اسپین جرمنی اور برطانیہ نے بھی ان حالات میں کھیلنے سے معذرت کرلی۔ ان کے میچز 15، 16 اور 22,23مئی کو کھیلے جانے تھے۔ ایف آئی ایچ کے ترجمان کے مطابق جیسے ہی صورتحال بہتر نظر آئی نظر ثانی کرکے اس کا انعقاد کردیا جائے گا۔